نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
زابل : امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ کے مزار تک جانے والی سڑک تعمیر کر دی گئی۔ صوبہ زابل کے حکام نے اس صوبے میں امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہد کے مزار تک سڑک تعمیر کردی ہے۔ مذکورہ صوبے کے ڈائریکٹر تعمیرات عامہ مولوی احمد احمدی کا کہنا ہے کہ امارت […]
زابل : امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ کے مزار تک جانے والی سڑک تعمیر کر دی گئی۔
صوبہ زابل کے حکام نے اس صوبے میں امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہد کے مزار تک سڑک تعمیر کردی ہے۔
مذکورہ صوبے کے ڈائریکٹر تعمیرات عامہ مولوی احمد احمدی کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ کے بانی ملا محمد عمر مجاہد کے مزار تک جانے والی سڑک کی تعمیر تعمیرات عامہ کے وزیر کی ہدایت پر ورکنگ ٹیم نے کی ہے۔
سڑک کے پلوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ تقریباً دو کلومیٹر تک کنکریٹ کا کام بھی مکمل ہوا ہے۔
یہ سڑک وزارت تعمیرات عامہ نے اپنے دستیاب وسائل ساتھ بنائی ہے۔
یاد ہے کہ امارت اسلامیہ کے بانی امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہد کا مزار پہلی مرتبہ اعلیٰ سرکاری حکام کی موجودگی میں صوبہ زابل کے گاؤں عمرزو میں ظاہر کیا گیا۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
برای ارسال دیدگاه شما باید وارد سایت شوید.