زابل

زابل میں 3 ملین افغانی کی لاگت سے ایک پل کی تعمیر نو کا آغاز 

زابل میں 3 ملین افغانی کی لاگت سے ایک پل کی تعمیر نو کا آغاز 

 

کابل(الامارہ )

صوبہ زابل مقامی حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع ارغنداب میں 3 ملین افغانی کی لاگت سے ایک پل کی تعمیر نو پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق؛ 60 میٹر لمبائی اور 4 میٹر چوڑائی پر مشتمل یہ پل ارغنداب ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر اور عوام کے مالی تعاون سے 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے، جو عنقریب مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اس صوبے کے کئی دیگر اضلاع میں بھی اسی طرح کے منصوبے نافذ کیے گئے ہیں۔