نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ )
سمنگان کے صوبائی محکمہ دیہی تعمیر نو و ترقی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے خرم اور سرباغ اضلاع کے پانچ دیہاتوں میں ناروے کی مالی معاونت سے 7 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے پانچ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیاہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے ACTED تنظیم کے تکنیکی تعاون سے 74 لاکھ 63 ہزار افغانی کی لاگت سے خرم اور سرباغ اضلاع کے دیہات بابہ قمبر علی، قینرہا، حبش، خدریان اور کلوربالا میں لاگو کیے جا رہے ہیں۔
ان کے مطابق ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر نو، واٹر سپلائی پراجیکٹس اور ریٹیننگ والزکی تعمیر شامل ہے جن سے تقریباً 37 ہزار لوگوں کو سہولیات میسر آئیں گی۔
واضح رہے کہ ان منصوبوں پر کام کے دوران تقریباً 600 افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.