نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ) وزارت پانی و توانائی کے مطابق سمنگان میں 2 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صوبہ سمنگان کے ضلع حضرت سلطان میں کوکجر نامی چیک ڈیم کی تعمیری کام 20 لاکھ 20 ہزار، 840 افغانی کی لاگت سے مکمل کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ یہ چیک ڈیم زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھنے ، موسمی سیلابوں پر قابو پانے اور ماحول کو خوبصورت بنانے کے مقصد سے وزارت پانی و توانائی کے مالی خرچ پر نجی کمپنی کی جانب سے بنایاگیا۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.