نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(بی این اے ) سمنگان پولیس ہیڈ کوارٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں پاسپورٹ انتظامیہ نے گزشتہ مالی سال کے دوران 96 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا۔ سمنگان پولیس ہیڈ کوارٹر کے پریس آفیسر حشمت اللہ رحمانی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ پاسپورٹ انتظامیہ نے گزشتہ سال 34 ہزار 966 پاسپورٹوں کے اجراء سے 9 کروڑ 68 لاکھ 74 ہزار 250 افغانی ریونیو اکٹھا کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کر دیا ہے ۔ حشمت اللہ رحمانی نے مزید کہا کہ انہوں نے پاسپورٹ کے درخواست دہندگان کے لیے ضروری سہولیات فراہم کی ہیں اور متعلقہ طریقہ کار کے مطابق ان کا کام تیزی سے مکمل کیا جاتاہے۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.