نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ) صوبہ خوست ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس سے متعلق ٹیب بال فیڈریشن کی جانب سے اس صوبے کے مرکز میں شروع ہونے والے ٹیب بال کرکٹ مقابلے زلميان ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔ ان مقابلوں کا فائنل زلميان اور صحرا بازان ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں زلميان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے 10 اوورز میں 146 رنز بنائے جبکہ دوسری جانب صحرا بازان ٹیم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور میچ زلميان ٹیم نے جیت لی۔ واضح رہے ایک مہینے تک ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا تھا ۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.