ننگرہار

طورخم کسٹم، گزشتہ سالوں کے مقابلے میں تین ارب افغانی زیادہ ریونیو اکٹھا کیا گیا، کسٹم حکام

طورخم کسٹم، گزشتہ سالوں کے مقابلے میں تین ارب افغانی زیادہ ریونیو اکٹھا کیا گیا، کسٹم حکام

کابل (بی این اے) طورخم کسٹم انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ہر قسم کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کرنے کے علاوہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 3 ارب افغانی زائد ریونیو جمع کیا گیا۔
طورخم کسٹمز کے ڈائریکٹر انجینئر مسلم خاکسار نے باختر ایجنسی کے رپورٹر کو بتایا فرنٹ کسٹم افسران نے برآمد اور درآمد ہونے والا سمگلنگ کا سامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس وقت تمام انتظامی امور سسٹم کے تحت ہورہے ہیں اور کوئی فزیکل رقم وصول نہیں کی جارہی، یہی وجہ ہے کہ کرپشن کی سطح صفر تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال سمگل ہونے والا تین ہزار دو سو ستر کارٹن دودھ، گیارہ ہزار دو سو پچھتر کلو گرام قیمتی پتھر، چار ہزار چار سو پچھتر کارٹن مصالحہ جات، چار ہزار پانچ سو چونسٹھ لیٹر جلا ہوا موبل آئل، دو ہزار دو سو پچاس جوڑےے خواتین کے کپڑے، پینسٹھ ہزار کلو گرام پرانا لوہا، سات سو اسی کلو گرام تانبا، ایک سو چون کلو گرام المونیم، ایک سو انیس کلو گرام قیمتی پتھر، پانچ سو اٹھتیس عدد موبائل فون، بغیر کاغذات کے تئیس خالی کنٹینرز، چار قیمتی پرندے، تینتیس کیمرے، اڑتیس کلو گرام تاریخی نوادرات، اکیس ٹن روئی اور دیگر اقسام کی کھانے پینے کی اشیاء قبضے میں لے لی گئیں۔
مسلم خاکسار کے مطابق 1399 ہجری کی آمدن 1 ارب، 1400 ہجری کی آمدن 2 ارب اور 1401 ہجری کی آمدن 5 ارب افغانی ہے جو کہ دیگر سالوں کے مقابلے میں کئی گنا اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔