کابل

عالی قدر امیر المؤمنین حفظہ اللہ کا دورہ روزگان

عالی قدر امیر المؤمنین حفظہ اللہ کا دورہ روزگان

 

کابل( بی این اے ) امیر المؤمنین شیخ الحدیث مولوی ہیبت اللہ اخندزادہ حفظہ اللہ نے اپنے دورہ روزگان کے دوران روزگان کے مقامی عہدیداروں، علمائے کرام اور قبائلی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

گورنر آفس کے ترجمان حافظ احسان اللہ حماس نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ امیر المؤمنین شیخ الحدیث مولوی ہیبت اللہ اخندزادہ حفظہ اللہ جمعرات کی رات اس صوبے کے دورے پر آئے اور 24 گھنٹے قیام کے دوران صوبائی گورنر ، انتظامی حکام، علماء کرام اور قبائلی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے صوبائی حکام کو متعدد سفارشات کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

حماس نے مزید کہا کہ امیرالمؤمنین حفظہ اللہ نے تمام عہدیداروں سے کہا کہ وہ تمام معاملات میں عوام کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور لوگوں کو سہولیات فراہم کریں۔

ان کے بقول امیر المؤمنین حفظہ اللہ نے یقین دلایا کہ وہ اس صوبے کے تمام شعبوں پر پوری توجہ دیں گے اور اس صوبے کو جن منصوبوں کی ضرورت ہے ان کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا۔