نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(بی این اے ) عیدالفطر کی بابرکت آمد کے موقع پر امیرالمومنین شیخ الحدیث مولوی ہبت اللہ اخندزادہ صاحب کے حکم سے آج کابل پل چرخی جیل سے سینکڑوں قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں جیلوں کے اصلاحی ادارے کےڈائریکٹر قاری عبداللہ ہمدرد نے نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی رہائی کا حکم نامہ ایک ماہ قبل جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ، وزارت داخلہ، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اور احکامات پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے نمائندوں پر مشتمل وفد کی ایک ماہ کی محنت اور کوششوں کے بعد ان قیدیوں کو رہائی کا حقدار تسلیم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے محکمہ معائنہ کے نائب سربراہ مفتی عبدالولی محمود نے بتایا کہ حکم نامے کے مطابق پل چرخی سے سے رہائی پانے والے قیدیوں کی تعداد 406 ہے جس میں 338 مرد، 40 خواتین اور 28 بچے شامل ہیں۔ عبد الولی محمود نے مزید کہا کہ رہائی پانے والوں میں زیادہ تر وہ قیدی شامل ہیں جنہیں چوری اور اخلاقی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حکم نامے کے مطابق مستحق قیدیوں کی شناخت کا سلسلہ ملک کی تمام جیلوں میں جاری ہے اور عید الفطر سے قبل مزید بہت سے قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جیلوں کے اصلاحی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملٹری افیئرز چیف کانسٹیبل قاری حبیب اللہ بدر نے مذکورہ تقریب میں کہا کہ ملک کی جیلوں میں قیدیوں پر تشدد کی خبریں بعض شرپسند عناصر اور جھوٹی میڈیا کی جانب سے بنایا گیا پروپیگنڈا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی کو قیدیوں پر تشدد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.