غزنی

غزنی، ایک دینی مدرسے کی تعمیر مکمل

غزنی، ایک دینی مدرسے کی تعمیر مکمل

کابل(الامارہ)
غزنی محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع خواجہ عمری میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نام سے منسوب ایک دینی مدرسے کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ مدرسہ صوبہ غزنی کے ضلع خواجہ عمری کے برکت علاقے میں مقامی لوگوں کی مالی مدد سے 10 لاکھ افغانی کی لاگت سے تین ماہ کے دوران مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک منزل پر مشتمل مذکورہ مدرسے میں پانچ کلاس روم، ایک انتظامی کمرہ اور دیگر ضروری سہولیات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس مدرسے کی تعمیر سے علاقے کے طلباء کے لیے سیکھنے کا مناسب ماحول فراہم کیا گیا ہے۔