نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل( بی این اے ) غزنی کے محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے ضلع قرہ باغ میں دو سکولز تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
باختر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق ایک سکول 8 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں بارہ کلاس رومز، ایک آفس اور دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔ جبکہ دوسرا سکول تین ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا جس میں چھ کلاس رومز، ایک دفتر، چاردیواری اور پانی کی فراہمی کا نظام ہوگا۔
یہ دونوں سکول یونیسیف کی مدد سے تعمیر کیے جارہے ہیں جس پر 19 ملین افغانی لاگت آئے گی۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.