نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل ( بی این اے ) غزنی کے محکمہ زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ 65,000 ڈالر کی لاگت سے ایک نہر کی تعمیر مکمل ہوکر افتتاح کرلی گئی۔
مذکورہ صوبے کے محکمہ زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر مولوی محمد ادریس حنیف نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ مذکورہ نہر پیس سپورٹ فاؤنڈیشن کے مالی تعاون سے تعمیر کی گئی جس سے غزنی شہر کے علاقے کشک، آزاد خان اور قربان قلعہ کے مکین فائدہ اٹھائیں گے۔
اسی دوران پیس سپورٹ فاؤنڈیشن کے صوبائی ذمہ دار انجینئر صبغت اللہ زبیر نے بتایا کہ اس نہر کی تعمیر سے 10 ہزار ایکڑ زرعی اراضی سیراب ہو گی۔
یاد رہے کہ اس پراجیکٹ میں 80 میٹر ریٹیننگ وال، ایک چیک برج اور واٹر سٹاپ شامل ہے جس کے 11 گیٹ ہیں۔ اس پراجیکٹ میں سینکڑوں لوگوں کو کام فراہم کیا گیا۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
لید بند دی.