نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل ( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند نے صوبہ غور کے مرکز فیروزکوہ میں سیلاب زدگان کے لیے ایک ٹاؤن کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ ٹاؤن کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر ملا عبدالغنی برادر اخوند نے کہا کہ یہ ٹاؤن امارت اسلامیہ کی طرف سے بنایا جا رہا ہے جس میں 200 مکانات تعمیر کیے جائیں گے جس میں1 ہزار خاندانوں کو رہائش دی جائے گی۔ ملا برادر اخوند نے قومی اور بین الاقوامی اداروں سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی بھی اپیل کی۔ سیلاب سے متاثرہ متعدد خاندانوں نے امارت اسلامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ٹاون کی تعمیر سے ان کے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے حکومت سے مزید توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.