نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل( الامارہ ) صوبہ فاریاب کے ضلع پشتون کوٹ، دولت آباد اور گرزیوان میں (13) ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے فراہمی آب کے تین نیٹ ورکس کی تعمیر کا کام محکمہ تعمیرات وترقی دیہات کی نگرانی میں ورلڈ ویژن تنظیم کے مالی تعاون سے مکمل کرکے افتتاح کی گئی۔ ان نیٹ ورکس میں (70، 40 اور 40) کیوبک میٹر کی گنجائش والے تین تالابوں تعمیر، (420) نلکوں کے کنکشن اور (18809) میٹر کی لمبائی کے ساتھ ایک پائپ بچھانا شامل ہے۔ ان نیٹ ورکس پر کام کے دوران درجنوں افراد کو روزگار فراہم کیا گیا اور مکمل ہونے پر مذکورہ اضلاع کے (870) خاندانوں کو پینے کا صاف پانی میسر آیا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.