فاریاب

فاریاب ، ایک سکول کی تعمیر مکمل

فاریاب ، ایک سکول کی تعمیر مکمل

کابل(بی این اے )
صوبہ فاریاب کے ضلع المار میں 2کروڑ 23 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک سکول کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں مذکورہ صوبے کے سربراہ تعلیم مولوی سید حفیظ اللہ معتصم نے بتایا کہ ضلع المار کے کبوتر خان میں علاقے میں دو منزلوں پر مشتمل ایک سکول کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے اس عمارت کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کی درخواست کی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مذکورہ سکول کے طلباء عمارت نہ ہونے کی وجہ سے خیموں میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔