فاریاب،غور

فاریاب اور غور میں سیلاب کے باعث 117 افراد جاں بحق

فاریاب اور غور میں سیلاب کے باعث 117 افراد جاں بحق

 

کابل ( الامارہ ) صوبہ فاریاب اور غور میں گزشتہ شب شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث 117 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غور کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں گزشتہ رات سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔

جبکہ صوبہ غور میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 47 ہے۔
فاریاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات اس صوبے کے بعض اضلاع میں سیلاب کے باعث لوگوں کو بھاری مالی اور جانی نقصان پہنچا ہے۔
گزشتہ رات آنے والے سیلاب سے 47 افراد جاں بحق جبکہ 300 کے قریب مکانات، سیکڑوں دکانیں اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہوگئی۔

ذرائع نے مذکورہ صوبے میں زخمیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی۔

یاد رہےکہ گزشتہ چند دنوں میں بغلان، ہرات، غور اور بعض دیگر صوبوں میں سیلاب سے سینکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں مکانات، ہزاروں ایکڑ اراضی اور ہزاروں جانور ہلاک ہو گئے ہیں۔