نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل (الامارہ ) فراہ کے مقامی حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع بالابلوک میں 3 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔ مذکورہ صوبے کے دیہی تعمیر نو و ترقی کے ڈائریکٹر مفتی محمد نسیم سرہنگ نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ مذکورہ صوبے کے ضلع بالابلوک میں 34لاکھ 70 ہزار افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ چیک ڈیم 33میٹر لمبائی اور 4 میٹر چوڑائی پر مشتمل ہے جس میں 9 ہزار800 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا اس چیک ڈیم کی تعمیر سے بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور زیر زمین پانی کی سطح مستحکم رہے گی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے اس منصوبے کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.