نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ )
صوبہ فراہ کے محکمہ دیہی تعمیر نو و ترقی کے حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع گلستان میں 2 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے تین ریٹیننگ وال کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ، مذکورہ ریٹیننگ والز سالیڈیرٹی آرگنائزیشن کے مالی تعاون سے 22 لاکھ 36 545 افغانی کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریٹیننگ والز 152 میٹر لمبائی اور 1.4 میٹر اونچائی پر مشتمل ہیں جن کی تعمیر کے دوران علاقے کے مکینوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر علاقے کے مکینوں نے اس منصوبے کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دیواروں کی تعمیر سے 550 مکانات اور 2750 ایکڑ زرعی اراضی سیلاب کے خطرے سے بچ جائے گی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.