نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل ( الامارہ) فراہ کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں پولٹری فارمز کی تعداد 317 ہے، جو روزانہ 17 ٹن گوشت مارکیٹ کو فراہم کرتے ہیں۔
باختر نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان فارمز کے ذریعے نہ صرف صوبائی سطح پر گوشت کی ضروریات پوری کی جاتی ہیں بلکہ علاقے کے درجنوں افراد کو روزگار بھی فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان 17 ٹن گوشت میں سے 11 ٹن فراہ میں استعمال ہوتا ہے اور باقی ہرات اور نیمروز کو بھیجا جاتا ہے۔
ہر فارم میں 5000 سے 29000 مرغیاں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ملک کے کئی صوبوں میں پولٹری فارمز میں اضافہ ہوا ہے اور ان میں سینکڑوں شہری کام کر رہے ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.