کابل

فلپائن ایشین سوئمنگ چیمپئن شپ میں افغان تیراک کی دوسری اور ساتویں پوزیشن

فلپائن ایشین سوئمنگ چیمپئن شپ میں افغان تیراک کی دوسری اور ساتویں پوزیشن

 

کابل( بی این اے ) فلپائن کی میزبانی میں 11ویں ایشین سوئمنگ چیمپئن شپ میں افغان تیراک عرفان علی نے دو مختلف کیٹیگریز میں دوسری اور ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے بریسٹ اسٹروک میں 50 میٹر کا فاصلہ 34.85 سیکنڈز میں طے کرکے دوسری اور فری اسٹائل میں 50 میٹر کا فاصلہ 27.65 سیکنڈز میں طے کرکے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

افغان تیراک عرفان علی اپنا اگلا میچ جمعرات کو 50 میٹر کے فاصلے میں بٹر فلائی کیٹیگری میں کھیلے گا۔

یہ چیمپئن شپ رواں سال 26 فروری کو شروع ہوا اور 9 مارچ تک جاری رہے گا۔