نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ) وزارت دیہی ترقی و تعمیر نو کے مطابق صوبہ قندوز کے دو اضلاع میں درجنوں کنوؤں کی کھدائی اور بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ قندوز کے دیہی ترقی و تعمیر نو کے محکمے نے (EC Seven) تنظیم کی مالی مدد سے صوبے کے امام صاحب اور علی آباد اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 26 کنوؤں کی کھدائی اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
وزارت دیہی ترقی و تعمیر نو نے یقین دلایا ہے کہ ان اضلاع کے 500 سے زیادہ خاندانوں کو ان کنوؤں کی کھدائی اور بحالی سے پینے کا صاف پانی میسر ہو گا۔ یہ اس حال جبکہ امارت اسلامیہ کے حکام نے اس سے قبل بھی ملک کے مختلف صوبوں میں پانی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے اور پانی کے انتظام کے لیے کوششوں کا اعلان کیا تھا۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.