نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(بی این اے ) قندوز کے دیہی، تعمیر نو و ترقی کے محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس صوبے کے مرکز اور اضلاع میں 247 ملین افغانی کی لاگت سے 70 سے زائد منصوبوں پر کام شروع کیا ہے۔
صوبے کے محکمہ دیہی، تعمیر نو و ترقی کے شعبہ انجینئرنگ کے انچارج انجینئر عتیق اللہ جلیل نے باختر نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 70 سے زائد منصوبوں پر کام شروع کیاہے جن میں 60 منصوبے مکمل اور باقی پر کام جاری ہے۔ انجینئر جلیل نے مزید کہا کہ ان منصوبوں میں ذیلی اور مرکزی سڑکوں پر بجری بچھانا، ریٹیننگ والز، پلوں اور کلورٹس کی تعمیر شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں پر 24 کروڑ 72 لاکھ 25 ہزار 626 افغانی خرچ کیے گئے، جن میں سے 2 کروڑ 70لاکھ افغانی اس محکمے اور باقی امدادی تنظیموں نے فراہم کیے ہیں۔ ان کے مطابق آنے والے سال میں 150 کمیونٹی پراجیکٹس کا سروے کیا گیا ہے، جن پر بجٹ مختص ہونے کے بعد عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس موقع پر قندوز کے شہری قندوز کی سطح پر عوامی منصوبوں کے نفاذ میں حکام کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور تمام حکومتی پروگراموں کی حمایت کرتے ہیں۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.