قندہار

قندھار، 209 کلومیٹر شمالی کوریڈور کی تعمیر کا 45 فیصد کام مکمل

قندھار، 209 کلومیٹر شمالی کوریڈور کی تعمیر کا 45 فیصد کام مکمل

 

کابل (الامارہ) قندھار کے محکمہ تعمیرات عامہ کا کہنا ہے کہ 120 ملین ڈالر کی لاگت سے نارتھ کوریڈور کی تعمیر کا 45 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس سڑک کی لمبائی 209 کلومیٹر ہے اور یہ قندھار کے شمالی اضلاع کو روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر سے ملاتی ہے۔

سڑک تعمیر کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سڑک کے دوسرے مرحلے میں جنوبی صوبوں کو دائی کنڈی اور بامیان کے ذریعے ملک کے شمالی علاقوں سے منسلک کیا جائے گا۔