قندھار

قندھار سے 15 ہزار ٹن سے زائد انگور برآمد ہوئے۔ چیمبر آف کامرس

قندھار سے 15 ہزار ٹن سے زائد انگور برآمد ہوئے۔ چیمبر آف کامرس

 

کابل( بی این اے ) چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ قندھار کے حکام کا کہنا ہے کہ قندھار سے 15 ہزار ٹن سے زائد انگور برآمد کیے جا چکے ہیں۔
اس صوبے کے چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے سربراہ حاجی محمد صدیق مہمند کا کہنا ہے کہ اب تک 15 ہزار ٹن انگور بیرونی منڈیوں میں برآمد کیے جا چکے ہیں جس سے ملکی تاجروں کو 86 لاکھ 50ہزار ڈالر رقم حاصل ہوئی۔

قندھار کے محکمہ زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کے حکام نے اس سال قندھار میں 2لاکھ 73 ہزار 60 ٹن انگور کی پیداوار کا تخمینہ لگایا ہے۔