قندہار

قندھار میں تربوز اور خربوزے کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ

قندھار میں تربوز اور خربوزے کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ

کابل(الامارہ)
قندھار محکمہ زراعت کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال اس صوبے میں تربوز اور خربوزے کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ زراعت کے حکام نے بتایا کہ رواں سال مذکورہ صوبے میں 1300 ہیکٹر رقبے پر تربوز اور خربوزے لگائے گئے تھے جس سے کم از کم 12 ہزار میٹرک ٹن پیداوار حاصل کی گئی ہے۔
دوسری جانب کسان پیداوار میں اضافے اور بازار کی قیمت سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رواں سال پیداوار میں اضافے کی بنیادی وجوہات کسانوں کا تجربہ، نئے طریقوں اور جدید آلات سے واقفیت اور بہتر بیجوں کا استعمال ہے ۔