قندھار

قندہار، قطر کی جانب سے 2 لاکھ 43 ہزار ڈالر کی لاگت سے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

قندہار، قطر کی جانب سے 2 لاکھ 43 ہزار ڈالر کی لاگت سے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

 

کابل(بی این اے ) صوبہ قندھار کے ضلع ڈنڈ میں قطر ہلال احمر کی جانب سے ایک ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔

ضروری آلات سے لیس یہ ہسپتال 6 ماہ کی مدت میں 2 لاکھ 43 ہزار ڈالر کی لاگت سے ضلع ڈنڈ میں تعمیر کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر قطر ہلال احمر کے نمائندے ڈاکٹر محمد صالح ابراہیم نے یقین دلایا کہ وہ صوبہ قندھار میں ایک اور نیا مرکز صحت بنائیں گے اور اگلے تین سال تک موجودہ مراکز صحت کے لیے تمام ضروری سامان فراہم کریں گے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے دوسرے ہسپتال کے لیے جگہ کے انتخاب پر بات چیت کی۔