نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل (الامارہ): قومی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل مولوی مطیع الحق خالص سے کابل میں ترکی کے سفیر جنک اونال نے ملاقات کی، جس میں ماحولیاتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مولوی مطیع الحق خالص نے بین الاقوامی موسمیاتی کانفرنس (COP-30) میں افغان وفد کی شرکت کے لیے پیشگی تیاریوں اور افغانستان میں معطل ماحولیاتی منصوبوں کو بحال کرنے کے سلسلے میں ترکی سے تعاون کی درخواست کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو ماحولیاتی آلات، ادارے کے عملے کی تربیت اور تجربات کے تبادلے کے شعبوں میں بھی ترکی کی مدد کی ضرورت ہے۔
ملاقات کے دوران، ترکی کے سفیر جنک اونال نے افغانستان کے ساتھ ماحولیاتی مسائل کے حل میں تعاون کے لیے امترکی کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.