لغمان

لغمان میں 1.5 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا آغاز

لغمان میں 1.5 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا آغاز

 

کابل( بی این اے ) صوبہ لغمان کے مرکز میں مقامی لوگوں اور محکمہ تعمیرات وترقی دیہات کے مشترکہ تعاون سے 1.5 کلومیٹر کی نئی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ سڑک، 3.5 میٹر چوڑی اور 1500 میٹر لمبی ہے، زرعی زمینوں کے بیچ سے گزرتی ہے جو کسانوں کے لیے اپنی پیداوار بازار تک پہنچانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں کو سڑک نہ ہونے کی وجہ سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، تاہم اس سڑک کی تعمیر سے ان کے مسائل حل ہو جائیں گے۔