نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(بی این اے ) صوبہ لوگر کے ضلع محمد آغہ کے آب بازک علاقے میں 4.4 ملین افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
لوگر کینال ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ چیک ڈیم کی تعمیر کا کام وزارت پانی و توانائی کے ترقیاتی بجٹ سے 4.4 ملین افغانی کی لاگت سے اگلے تین ماہ تک مکمل کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق مذکورہ چیک ڈیم میں 5800 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی ، جس کی تعمیر سے علاقے کے مکین سیلاب کے نقصانات سے محفوظ اور بنجر زمینیں سیراب ہو سکیں گی۔
اس موقع پر نائب گورنر مولوی محمد انور دین پرور نے کہا کہ پانی کا کنٹرول اور انتظام ایک اہم مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں امارت اسلامیہ اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.