نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(بی این اے ) لوگر کے محکمہ شماریات و اطلاعات کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 8 ماہ میں الیکٹرانک اور کاغذی شناختی کارڈز کی تقسیم سے 15 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ لوگر کے محکمہ شماریات و اطلاعات کے سربراہ قاری نجیب اللہ نظامی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں 21 ہزار سے زائد افراد میں الیکٹرانک شناختی کارڈز اور سینکڑوں دیگر افراد میں کاغذی شناختی کارڈ تقسیم کیے ہیں جن کے ذریعے 15 ملین سے زائد افغانی نے ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ اس موقع پرالیکٹرانک شناختی کارڈ سنٹر کے منیجر اسد اللہ مجروح کا کہنا ہے کہ لوگر کے بہت سے لوگ اب شناختی کارڈ کی حصول کی درخواست کر رہے ہیں، جبکہ موجودہ سہولیات سے روزانہ دوسو افرادمیں شناختی کارڈز تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگر کے دو رہائشی محمد امین اور کفتان نے سنٹر کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ کام اچھے اور شفاف طریقے سے ہو رہا ہے۔ محکمہ شماریات و اطلاعات کے حکام کے مطابق گزشتہ سال لوگر میں انہوں نے اپنی خدمات اور شناختی کارڈز کی تقسیم کے ذریعے تقریباً 12 ملین افغانی جمع کیے تھے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.