کابل

مائیکروفنانس تک لوگوں کی رسائی غربت کی سطح کو کم کرتی ہے:بینک آف افغانستان کے ڈائریکٹر

مائیکروفنانس تک لوگوں کی رسائی غربت کی سطح کو کم کرتی ہے:بینک آف افغانستان کے ڈائریکٹر

کابل(بی این اے )
بینک آف افغانستان کے سربراہ ہدایت اللہ بدری اور افغانستان میں اقوام متحدہ ادارے کی خصوصی نمائندہ روزا اوتن بائیفا نے ملاقات میں مالیاتی خدمات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔
باختر نیوز کے مطابق؛ اس ملاقات میں ہدایت اللہ بدری نے کہا کہ بینک آف افغانستان ملک کے تمام حصوں میں مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ شہریوں کو آسانی سے، سستے اور بہتر مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل ہوسکے ۔
ہدایت اللہ بدری نے مزید کہا کہ اس سیکشن کو مضبوط کرنے کے لیے ملک کے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ضابطہ بنایا گیا ہے جس کے نفاذ سے لوگ آسانی سے چھوٹے قرضے حاصل کر سکیں گے۔
ان کے مطابق، لوگوں کی مائیکرو فنانس تک رسائی غربت کو کم اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں مالیاتی خدمات تک لوگوں کی رسائی کو اہم قرار دیا اور اس سلسلے میں تعاون کا یقین دلایا۔