بلخ

مزار شریف سے ازبکستان تک 75 کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کا آغاز

مزار شریف سے ازبکستان تک 75 کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کا آغاز

 

کابل( بی این اے ) مزار شریف سے ازبکستان تک ریلوے لائن بچھانے کا کام افغانستان ریلوے اتھارٹی کے مالی اور انتظامی معاون مولوی سید نعیم محمدی، مقامی حکام اور ازبکستان کے ایک وفد کی موجودگی میں شروع ہو گیا ہے۔
بلخ ریلوے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا معاہدہ ازبک کمپنی کے ساتھ 6 ملین 3 لاکھ ڈالر میں طے پاگیا ہے جو 3 ماہ میں مکمل ہوگا۔
ریلوے اتھارٹی کے انتظامی اور مالی معاون مولوی سید محمد نعیم محمدی نے امارت اسلامیہ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں اس طرح کے منصوبوں کے نفاذ میں مکمل تعاون فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے ہمیشہ اسی طرح کے دیگر منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہے۔

علاوہ ازیں بلخ ریلوے انتظامیہ کے ڈائریکٹر مولوی شفیق اللہ محمود نے بتایا کہ یہ معاہدہ ازبک کمپنی کے ساتھ 6 ملین 3 لاکھ ڈالر میں ہوا ہے جو 3 ماہ میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں ریلوے لائن 75 کلو میٹر تک بچھائی جائے گی۔ جو مزار شریف کے ہوائی اڈے سے ازبکستان تک جائے گی۔