بلخ

مزار شریف میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل 

مزار شریف میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل 

 

کابل(الامارہ )

بلخ کے صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ مزار شریف شہر کے مختلف اضلاع میں میونسپلٹی کے ترقیاتی بجٹ سے 14 ملین افغانی کی لاگت سے چار منصوبے مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا۔

مزار شریف کے ڈپٹی میئر مولوی محمد نسیم عابد نے کہا:کہ ان منصوبوں میں دوسرے ضلع کے کارتہ مامورین علاقے میں 220 میٹر لمبی سڑک کی کنکریٹنگ ، 155 میٹر طویل ناصر خسرو بلخی روڈکی تعمیر نو ،چوتھے ضلع کے باب قمبر علاقے میں 240 میٹر طویل سڑک کی تعمیر اور نویں ضلع کے خبریال چوک بنانے کا کام شامل ہے۔

اس موقع پر مزار شریف کے شہریوں نے مزار شریف میونسپلٹی کے کاموں اور سرگرمیوں کو سراہا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مذکورہ منصوبوں کے نفاذ کا خیرمقدم کیا۔