بلخ

مزار شریف میں 60 کھلاڑیوں کے درمیان روایتی کشتی مقابلوں کا انعقاد

مزار شریف میں 60 کھلاڑیوں کے درمیان روایتی کشتی مقابلوں کا انعقاد

 

کابل(الامارہ) ملک کے پانچ صوبوں سے تعلق رکھنے والے 60 کھلاڑیوں کے درمیان روایتی کشتی کے مقابلے فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس اور کورش فیڈریشن کے زیر اہتمام افغان ترک پارک مزار شریف میں منعقد ہوئے.

ان مقابلوں میں بلخ، بدخشان، سرپل، فاریاب اور جوزجان صوبوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

یاد رہے کہ ان کھلاڑیوں میں سے کچھ طلباء ہیں جو مزار شریف شہر کے ہاسٹل میں رہتے ہیں اور ان میں سے کچھ ملک کے دوسرے صوبوں سے سیاحت کے لیے صوبہ بلخ آئے تھے۔

ان مقابلوں میں صوبہ بلخ کے پہلوانوں نے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے۔