نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
صیہونی حکومت نے اپنے جرائم کے تسلسل میں یکم اپریل کو تمام سفارتی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کی شاخ کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران نے کل رات جائز دفاعی اقدامات اٹھائے۔ گذشتہ سال اکتوبر سے صہیونی حکومت نے غزہ میں تیس ہزار لوگوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ خطے کے دیگر ممالک کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عدم تحفظ کو بڑھانے کے لیے اشتعال انگیز اقدامات کرکے غزہ میں اپنے جرائم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان دنیا اور خطے کے تمام موثر ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں تاکہ بحران کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.