نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ ) نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند نے صوبہ غور کے صدر مقام فیروزکوہ میں سیلاب سے متاثرہ شہریوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔ ملا عبدالغنی برادر اخوند نے نماز عید کے موقع پر اپنے خطاب میں امیر المؤمنین ، مجاہدین، شہداء کے اہل خانہ، اہل وطن اور پوری امت اسلامیہ کو عید کی مبارکباد دی اور امت اسلامیہ کے اتحاد و اتفاق کی امید کا اظہار کیا۔ نائب وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ امارت اسلامیہ کے رہبر اعلیٰ امیر المؤمنین حفظہ اللہ نے امارت اسلامیہ کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان شہریوں کی داد رسی اور مدد کی جائے جنہیں حالیہ سیلابوں میں جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ: ان سمیت امارت اسلامیہ کے تمام عہدیدار متاثرہ شہریوں کو مدد فراہم کرنے اور ان کی مشکلات ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ ان کے صوبہ غور کے دورے کا بنیادی مقصد امدادی اور ریسکیو اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا، منتخب کمیٹیوں کے کام کا جائزہ لینا اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کے مسائل سے آگاہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران انہوں نے مختلف اضلاع کے صوبائی عہدیداروں، علماء کرام، قبائلی عمائدین سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور متاثرہ علاقوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بڑے اور قومی منصوبوں کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں سے ایک ایسٹ ویسٹ کوریڈور کی سڑک کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ہرات، غور، بامیان، دائی کنڈی اور میدان وردگ کابل سے منسلک ہو جائیں گے۔ اس منصوبے کا ایک حصہ ہرات غور سڑک ہے جس کا کچھ عرصہ قبل افتتاح کیا گیا تھا۔ آخر میں ملا عبدالغنی برادر نے ایک بار پھر اہل غور کو یقین دلایا کہ امارت اسلامیہ ان کے مسائل کے مکمل حل ہونے تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.