نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ )
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران ملک کے مختلف کسٹمز میں تقریباً 419 ملین افغانی مالیت کے مختلف منصوبے شروع کیے گئے تھے جن میں سے کچھ مکمل ہو چکے ہیں۔ وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس وقت 25 مختلف کسٹمز میں41کروڑ 88 لاکھ 77 ہزار 627 افغانی مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن میں سے 8 منصوبے مکمل اور باقی منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ واضح رہے کہ ان منصوبوں میں پارکنگ، انکلوژرز، تجارتی سامان کے تحفظ کے لیے جدید گودام، انتظامی عمارتیں، سیکیورٹی ٹاورز اور ملک کے مختلف مرکزی اور سرحدی کسٹمز پر زائرین کے لیے موزوں مقامات کی تعمیر شامل ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.