نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل (الامارہ) – وزیر امور مہاجرین و آبادکاری مولوی عبدالکبیر سے ننگرہار کے ضلع ہسکہ مینہ سے آئے ہوئے متعدد قبائلی عمائدین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مہاجرین کے مسائل اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی یہ دینی، قومی اور انسانی ذمہ داری ہے کہ وہ واپس آنے والے مہاجرین کے مسائل کو حل کرے اور ان کی زندگیوں میں بہتری لائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت مہاجرین کی بحالی کے لیے اپنی وششیں مزید تیز کردیں گے۔
انہوں نے ملاقات کے لیے آنے والے عمائدین کو بتایا کہ امارت اسلامیہ عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے، اس سلسلے میں ان کے دفاتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.