چاہ بہار

نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند کا چاہ بہار بندرگاہ کا دورہ

نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند کا چاہ بہار بندرگاہ کا دورہ

 

کابل ( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند نے اپنے سرکاری دورہ ایران کے دوران آج چاہ بہار بندرگاہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کی برآمدات اور درآمدات میں اضافے کی تاکید کی۔
نائب وزیر اعظم نے ایرانی حکام سے کہا کہ وہ چاہ بہار بندرگاہ تک افغانستان کی رسائی کو آسان بنائے تاکہ وہ اپنی برآمدات کو عالمی منڈیوں تک آسانی سے پہنچا سکیں۔
دریں اثناء ایران نے ملا برادر اخوند کو چاہ بہار بندرگاہ میں افغانستان کے لیے ضروری سہولیات کی فراہمی اور اس بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کی تجارت میں اضافے کے بارے میں یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کی تیکنیکی ٹیمیں ایک ساتھ کام کریں۔
چاہ بہار بندرگاہ سے منسلک ہونے کی صورت میں افغانستان کو بھارت، چین اور مشرق وسطیٰ کے علاوہ یورپ، امریکہ اور مشرق وسطیٰ کی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو جائے گی اور اس طرح افغانستان اور دنیا کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔
یاد رہے کہ چاہ بہار بندرگاہ افغانستان کے لیے بندر عباس بندرگاہ درجنوں کلومیٹر قریب جبکہ کراچی بندرگاہ سے سیکڑوں کلومیٹر زیادہ قریب ہے، جس سے برآمدات کی لاگت اور وقت میں بے مثال کمی آئے گی۔