ننگرہار

ننگرہار، 10ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال کرکٹ مقابلے اختتام پذیر

ننگرہار، 10ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال کرکٹ مقابلے اختتام پذیر

کابل(الامارہ)
صوبہ ننگرہار فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس اتھارٹی کی جانب سے اس کے ضلع مومند درے میں 10 ٹیموں کے درمیان ایک ماہ قبل شروع ہونے والے ٹیپ بال کرکٹ مقابلے ابو کاتب ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر ہوگئے۔
ان مقابلوں کا فائنل ابوکاتب اور سکی سٹار ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے نتیجے میں ابو کاتب ٹیم نے اپنی حریف سکی سٹار ٹیم کو نو وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔
مقابلوں کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو کپ اور دیگر انعامات دئیے گئے۔