ننگرہار

ننگرہار میں 60 مراکز صحت کو طبی اور غیر طبی آلات فراہم

ننگرہار میں 60 مراکز صحت کو طبی اور غیر طبی آلات فراہم

 

کابل(الامارہ)

ننگرہار ، صوبائی محکمہ صحت عامہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے 60 مراکز صحت کو طبی اور غیر طبی آلات فراہم کیے گئے ہیں۔

ننگرہار کے پبلک ہیلتھ کے ڈائریکٹر مولوی امین اللہ شریف نے بتایا کہ ان آلات میں بیڈ فریم، زچگی کی میز، الماری، کرسیاں اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

مولوی امین اللہ شریف نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں اس صوبے کے متعدد دیگر مراکز صحت کو بھی اسی طرح کا سامان فراہم کیا جائے گا۔