کابل

وزارت اطلاعات و ثقافت نے کابل میں مادری زبانوں کا عالمی دن منایا

وزارت اطلاعات و ثقافت نے کابل میں مادری زبانوں کا عالمی دن منایا

 

کابل ( بی این اے ) وزارت اطلاعات و ثقافت کے تحت محکمہ ثقافت اور فنون نے آج کابل میں “مادری زبانوں” کا عالمی دن منایا۔

باختر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق؛ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر اطلاعات و ثقافت ملا خیر اللہ خیرخواہ نے کہا کہ افغانستان کی زبانیں اور قبائل ملک کا فخر اور خوبصورتی ہیں یہ مختلف زبانیں اور رنگ اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں ہیں۔

ملا خیر اللہ خیرخواہ نے وضاحت کی کہ افغانستان میں ماضی میں لسانی تعصب کو ہوا دی جاتی تھی، لیکن اب امارت اسلامیہ ملک کی زبانوں کو اس طرح فروغ دینا چاہتی ہے جو مختلف قبائل کے درمیان قومی اتحاد اور یکجہتی کا باعث بنے۔

وزیر اطلاعات و ثقافت نے یقین دلایا کہ یہ ہماری وزارت ملک کی تمام زبانوں کے فروغ اور تحفظ پر سنجیدگی سے توجہ دیتی ہے اور اس سلسلے میں تمام قومی اور بین الاقوامی تعاون تنظیموں کی سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہے اور ان سے درخواست بھی کرتی ہے کہ وزارت کے ساتھ تعاون کریں۔