کابل

وزارت خارجہ کے پولیٹیکل ڈائریکٹر کی ملائیشیا کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان سے ملاقات

وزارت خارجہ کے پولیٹیکل ڈائریکٹر کی ملائیشیا کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان سے ملاقات

 

کابل(الامارہ ) وزارت خارجہ کے پولیٹیکل ڈائریکٹر مفتی نور احمد نور اور ملائیشیا میں امارت اسلامیہ کے سفیر نقیب اللہ احمدی نے افغانستان کے لیے ملائیشیا کے نمائندہ خصوصی داتو احمد اعظم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں افغانستان کی سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی صورتحال کے علاوہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ، کابل میں دیگر ممالک کی سیاسی موجودگی کے آغاز اور خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔