قندھار

وزارت دفاع کے شعبہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر طاہر احرار نے قندھار البدر کور میں عمر ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔

وزارت دفاع کے شعبہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر طاہر احرار نے قندھار البدر کور میں عمر ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔

 

قندھار : وزارت دفاع کے امور صحت کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر “احرار” نے قندھار کی ۲۰۵ بدر کور میں ۲۰ بستروں پر مشتمل نئے ہسپتال کا افتتاح کیا .
مذکورہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ وزارت دفاع کی صحت کی خدمات زیادہ دیہی علاقوں تک پہنچیں گی اور ہمارے زیادہ شہری پڑوسی ممالک کی بجائے اپنے ملک میں بہترین علاج سے بہرہ ور ہوں گے ۔ اس ہسپتال میں داخل مریضوں کا شعبہ، شعبہ امراض نسواں، شعبہ اطفال، لیبارٹری، الٹرا ساونڈ اور فارمیسی ڈیپارٹمنٹ فعال اور خدمات فراہم کرتے ہیں۔
ڈاکٹر احرار نے قندھار میں ۲۰۵ بدر کور کے ۱۰۰ بستروں پر مشتمل ہسپتال کے عملے کی کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں صحت کے شعبے میں ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔