نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
رپورٹ: الامارہ اردو جمعرات کو افغان وزارت پانی وبجلی اور عوفی بہرام کمپنی کے درمیان شمسی توانائی کے تین معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے مطابق عوفی بہرام کمپنی صوبہ فراہ، ارزگان اور پکتیکا میں 5 ہزار گھرانوں کو 8 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گی۔ معاہدے پر وزیر پانی و بجلی ملا عبد الطیف منصور اور عوفی بہرام کمپنی کے نائب سربراہ حاجی نور اللہ نے دستخط کیے۔ 25 ملین ڈالر کے اس پروجیکٹ میں 2 میگاواٹ بجلی صوبہ پکتیکا، جب کہ تین تین میگاواٹ بجلی صوبہ فراہ اور ارزگان میں مختلف گھرانوں کو فراہم کرے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی عبد الطیف منصور نے کہا: “امیر المؤمنین حفظہ اللہ نے مختلف صوبوں میں ضرورت مند گھرانوں کو 250 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، یہ معاہدہ اس سلسلے کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں دار الحکومت کابل میں مختلف گھرانوں کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ یاد رہے گذشتہ ماہ وزارت پانی و بجلی نے کابل کے ارغندی سے لے کر صوبہ بغلان کے صحرائے الوان تک ترکمانستان کے درآمدی پاور لائن کی توسیع کا معاہدہ بھی کیا تھا، جس پر 183 ملین ڈالر لاگت آتی ہے۔ وزیر پانی و بجلی عبد الطیف منصور کے مطابق اس پاور لائن کے ذریعے ترکمانستان ایک ہزار میگاواٹ بجلی 12 صوبوں کو فراہم کرے گا۔ جس سے ان 12 صوبوں کے بجلی کی تمام ضروریات پوری ہوجائیں گی۔ وزارت پانی وبجلی نے پانی کے بہتر انتظام اور بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کےلیے پانچ سالہ پلان بنایا ہے۔ جس میں افغانستان کے مختلف صوبوں میں کینال بنائے جائیں گے اور ان کینال سے بجلی بھی پیدا کی جائے گی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.