کابل

وزیرمعدنیات و پٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور سے ہندوستانی سرمایہ کار کی ملاقات

وزیرمعدنیات و پٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور سے ہندوستانی سرمایہ کار کی ملاقات

کابل(الامارہ)
وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور سے ایک ہندوستانی سرمایہ کار نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ہندوستانی سرمایہ کار نے ملک کی موجودہ صورتحال اور مواقع کے بارے میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: افغانستان میں سرمایہ کاروں کے لیے بہت سے اچھے مواقع موجود ہیں اور انھوں نے ملک کی سیسہ، زنک اور کوئلے کی کانوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ .
وزیرمعدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور نے افغانستان کی کانوں میں ان کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: غیر ملکی سرمایہ کار جو ملک کی کانوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، معدنیات و پیٹرولیم کی وزارت ان کی حوصلہ افزائی اور راغب کرنے کے سلسلے میں قانونی تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔