کابل

وزیر امور مہاجرین وآبادکاری سے کابل میں ترک سفیر کی ملاقات

وزیر امور مہاجرین وآبادکاری سے کابل میں ترک سفیر کی ملاقات

 

کابل ( بی این اے ) وزیر امور مہاجرین وآبادکاری خلیل الرحمن حقانی سے افغانستان میں ترکی کے سفیر جنک اونال اور ان کے وفد نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں خلیل الرحمان حقانی نے ترکی کی طرف سے انسانی امداد پر شکریہ ادا کیا اور ترکی کو مسلمانوں کا ہمدرد ملک قرار دیا۔ حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور واپس آنے والے مہاجرین کے ساتھ ترکی نے روزگار اور تعلیم کے میدان میں قابل ذکر تعاون کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانوں اور ترکوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ، اسلامی اور تاریخی تعلقات ہیں ہم ان تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔
اس کے ساتھ ہی افغانستان میں ترکی کے سفیر جنک اونال نے کہا کہ مختلف امدادی ادارے افغانستان میں افغانوں کی مدد میں مصروف ہیں اور ہم امارت اسلامیہ افغانستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان انسانی امدادی اداروں کے ساتھ تعاون کیا۔
انہوں نے افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون کا یقین دلایا۔