کابل

وزیر حج و اوقاف سے ترکی کے مذہبی رہنما ڈاکٹر علی ارباش کی ملاقات

وزیر حج و اوقاف سے ترکی کے مذہبی رہنما ڈاکٹر علی ارباش کی ملاقات

 

کابل ( الامارہ ) وزیر حج و اوقاف شیخ الحدیث نور محمد ثاقب سے ترک مذہبی امور کے ادارے (دیانت) کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں مذہبی رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مذہبی اور علمی تعلقات کو مضبوط بنا کر علمائے کرام کے درمیان نظریات کے تبادلے کے ذریعے مذہبی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔