کابل

وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے جاپانی سفیر کی ملاقات

وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے جاپانی سفیر کی ملاقات

 

کابل ( الامارہ ) وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے جاپانی سفیر تاکیوشی کوراما نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص جاپان کی انسانی امداد اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے جاپان کے ساتھ افغانستان کے تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں مزید ترقی کی امید ظاہر کی۔
انہوں نے خطے اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ امارت اسلامیہ کے خارجہ تعلقات کے فروغ کے بارے میں جامع گفتگو کی اور مزید کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان افہام و تفہیم میں اضافے کے ساتھ ساتھ تعلقات میں وسعت پیدا ہوا ہے۔
مولوی امیر خان متقی نے افغانوں کے لیے انسانی امداد پر جاپان کا شکریہ ادا کیا اور ننگرہار میں تیتسو ناکامورا کے کام کی تکمیل کو ایک اچھی پیش رفت قرار دیا۔
جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان افغان حکومت کی بہتر گورننس اور پیشرفت کو سمجھتا ہے اسی لیے افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور اپنی حکومت اور عوام کو زمینی حقائق سے روشناس کرانے کے لیے اپنا سفارت خانہ کھولا ہے۔
تاکیوشی کرمایا نے افغانستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی پر تعزیت کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں جاپانی سفیر نے آئندہ دوحہ اجلاس میں افغان حکومت کی شرکت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کی مرضی کے بغیر خصوصی نمائندے کی تقرری حقیقت پسندانہ نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ دوحہ اجلاس کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں اور خصوصی نمائندے کی تقرری کو غیر ضروری امر قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے میکانزم کی بجائے موجودہ دو طرفہ میکانزم کے ذریعے تمام مسائل پر افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کی جائے۔