کابل

وزیر معدنیات و پٹرولیم سے وزیر پانی و توانائی کی ملاقات

وزیر معدنیات و پٹرولیم سے وزیر پانی و توانائی کی ملاقات

 

کابل ( الامارہ) وزیر معدنیات و پٹرولیم ملا ہدایت اللہ بدری سے وزیر پانی و توانائی ملا عبداللطیف منصور نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں انہوں نے ملک کے معدنی وسائل کے بہتر انتظام، سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لیے مواقع فراہم کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، کان کنی سے حاصل ہونے والے محصولات سے پاور ڈیموں کی تعمیر اور دونوں وزارتوں کے درمیان مزید ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔ وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے وزیر پانی و توانائی کی اپنے دفتر آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کان کنی کے طریقہ کار کے مطابق افغانستان کے معدنی وسائل کی آمدنی سے ڈیموں کی تعمیر میں تمام فریقوں باہمی تعاون کا یقین دلایا۔